واشنگٹن، 4 اگست (رائٹر)امریکہ اسرائیل کو اربوں ڈالر فوجی امداد دے گا اس کے لئے دونوں کے درمیان ایک پیکج کے لئے بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور اختلافات دور ہوگئے ہیں ۔
یہ معاہدہ آئندہ دس برس کے لئے ہوگا پچھلے سال جب امریکہ
نے اسرائیل کے کٹر حریف ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرلیا تھا تو صدر بارک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم منجامن نتین یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
فلسطین کے معاملہ میں بھی امریکہ اور اسرائیل کے کچھ اختلافات ہیں ۔